کرتار پور راہداری نے 75سال بعد ایک اور بچھڑے خاندان کو ملا دیا

نارووال (پی این آئی) کرتار پور راہداری نے 75سال بعد ایک اور بچھڑے خاندان کو ملا دیا۔بتایا گیا ہے کہ کرتار پور راہداری نے قیام پاکستان کے وقت بچھڑنے والے خاندان کو پھر ملا دیا،دونوں خاندان مل کر خوشی سے نہال ہو گئے،بھارتی شہر بٹالہ کے مسٹر جسوندر سنگھ اپنی فیملی کے ہمراہ کرتار پور کوریڈور کے ذریعے گردوارہ دربار صاحب پہنچے جہاں انکی ملاقات سمبڑیال سیالکوٹ کے رہائشی اپنے عزیز مسٹر کرن نرائن اور انکی فیملی سے ہوئی،75سال بعد ملنے پردونوں خاندانوں کی خوشی دیدنی تھی۔مسٹر جسوندر سنگھ نے کرتار پور کوریڈور کھولنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا جس وجہ سے یہ ملاقات ممکن ہو سکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close