قومی ائر لائن پی آئی اے کے عملے کے 2 ارکان کینیڈا میں جہاز سے فرار، پہچان سامنے آ گئی

کراچی (پی این آئی) پاکستان کی ڈوبتی ہوئی قومی ائر لائن پی آئی اے کے عملے 2 فضائی میزبان کینیڈا میں فرار ہو گئے ہیں جن میں خالد محمود اور فدا حسین شاہ شامل ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کیبن کریو پاکستان سے ٹورنٹو فلائٹ پی کے 772 پر روانہ ہوئے تھے۔۔۔۔ جب جہاز ٹورنٹو سے پاکستان واپسی کے لیے روانہ ہو رہا تھا تو دونوں فضائی میزبان اپنی ڈیوٹی کے لیے جہاز پر نہیں پہنچے جس کے بعد پرواز دونوں افراد کو چھوڑ کر واپس آ گئی۔۔۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے بلکہ پی آئی اے کے متعدد فضائی میزبان پہلے بھی بیرون ممالک پروازوں سے لاپتہ ہو چکے ہیں۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں فضائی میزبانوں کے فرار ہونے کے حوالے سے کینیڈا کی مقامی اتھارٹی سے رابطہ کیا گیا ہے۔۔۔ تحقیقات مکمل ہونے پر دونوں فضائی میزبانوں کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں