تحریک انصاف چھوڑنے والوں کو پارٹی میں شامل کریں گے یا نہیں؟ مسلم لیگ (ن) نے فیصلہ سنا دیا

مریدکی(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر وسابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں شکست دیکھ کر لیول پلیئنگ کا شور مچار رہی ہے ،پنجاب میں کلین سویپ کریں گے جبکہ دیگر صوبوں میں بھی حیران کن نتائج دیں گے ۔

سٹی پریس کلب مریدکے کے صدر رانا جعفر ،میاں عمران الٰہی ، ڈاکٹر قمر منیر شیخ ،عمران صدیق ،اللہ رکھا عامل پر مشتمل صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے رانا تنویر حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی لیول پلینگ کا شور سیاسی طور پر اس وجہ سے مچارہی ہے کہ اسے الیکشن میں شکست نظر رہی ہے ،مسلم لیگ (ن) آنے والے الیکشن میں کسی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی اور نہ ہی کسی پارٹی کے رکن کو لے گی ،خاص کر پی ٹی آئی کے کسی رکن کو نہیں لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کلین سویپ کریں گے جبکہ دیگر صوبوں میں بھی حیران کن نتائج دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ماضی کا حصہ بن چکا ،اب نہ مشترکہ الیکشن لڑیں گے نہ آئندہ کبھی پی ڈی ایم بنے گی ،ہر جماعت الگ الیکشن لڑے گی ۔انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضہ ہے کہ نفرت اور انتقام کی سیاست کو دفن کرکے ملک و قوم کا سوچا جائے ،ملکی حالات اب اس کے متحمل نہیں کہ ایک دوسرے کا گریبان پکڑا جائے ،میاں نواز شریف نفرتوںکو دفن کرکے محبت ،پیار کا پیغام اور پاکستان کی خوشحالی عوام کو پریشانی سے نکالنے کا عہد لیکر آئے ہیں ۔

مسلم لیگ (ن) الیکشن سے قبل اپنا الیکشن منشور لیکر آئے گی جس پر مشاورت جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ قوم میاں نواز شریف کو آخری امید سمجھتی ہے اور میاں نواز شریف قوم کے اعتماد پر پہلے بھی پورے اترے اب بھی پورا اتریں گے مانہوں نے قوم کو ایٹمی طاقت دی ،سی پیک ،بجلی کے کارخانے ،معیشت کی بحالی ،اسٹاک ایکسچینج کی ترقی ،موٹرویز ،کراچی کو امن ،دہشت گردی کا خاتمہ ،ملک کا وقار بلند کیا ۔،انشااللہ چوتھی مرتبہ وزیر اعظم انہیں یہ قوم بنائے گی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا فلسطین پر دو ٹوک سخت موقف ہے مگر افسوس اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس میں جو فیصلے ہونے چاہیے تھے نہ ہوسکے ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوتی تو ہمارا موقف وہی ہونا تھا جو سخت موقف میاں شہباز شریف نے پیش کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close