بشریٰ بی بی کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی) این سی اے 190 ملین اسیکنڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق این سی اے 190 ملین اسیکنڈل کیس میں نیب حکام کے سامنے پیش ہوئیں تو انہیں 13 سوالات پر مشتمل سوال نامہ دیا گیا۔سوال نامہ میں پوچھا گیا کہ القادر یونیورسٹی بنانے کا مقصد کیا ہے ؟ آپ ٹرسٹی کیساتھ بطور استاد بھی ذمہ داریاں اداکر رہی ہیں ؟

کیا آپ بطور ٹرسٹی یا استاد کے کوئی تنخواہ لے رہی ہیں ؟ القادرٹرسٹ بنانیکاخیال کس کاتھا اور جگہ کا تعین کس نے کیا؟نیب نے وزارت داخلہ سے بشری بی بی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی جس پر وزارت داخلہ کی ذیلی کمیٹی نے بشری بی بی کا نام ای سی ایل میں شامل کر لیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close