سینیٹر رضا ربانی سمیت 2 ارکان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف قرارداد کی مخالفت کر دی

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی اور جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نیسینیٹ نے آرمی ایکٹ میں ترامیم سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف قرارداد کی مخالفت کی ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی اور جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے قراداد کے خلاف احتجاج کیا،دونوں سینیٹرز نے ایوان بالا میں بات کرنا چاہی لیکن چیئرمین سینیٹ نے اجازت نہیں دی۔سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ رولز کو بلڈوز کیا گیا، ہم اس پر احتجاج کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close