وفاقی ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) 7 سال ملازمت مکمل کرنے والے گریڈ 11 سے 16 کے وفاقی ملازمین کیلئے خوشخبری،آفس مینجمنٹ گروپ میں شمولیت کیلئے محکمانہ ترقی کے امتحان کی منظوری دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 39 خالی اسامیوں کیلئے محکمانہ ترقی امتحان 21 مئی 2024 سے ہو گا،فیڈرل پبلک سروس کمیشن امتحان کا انعقاد کرے گا۔واضح رہے کہ وفاقی وزارتوں کے 7 سال ملازمت مکمل کرنے والے گریڈ 11 سے 16 کے ملازمین کو محکمانہ ترقی کے امتحان کیلئے اہل قراردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close