پی ٹی آئی کی ایک اور اہم ترین وکٹ گر گئی

لاہور (پی این آئی) سابق رکن قومی اسمبلی ذوالفقار علی خان کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

سردار ذوالفقار علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کے قابل مزمت واقعات کے بعد ہم نے کافی عرصہ انتظار کیا کہ پارٹی کی اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی میں کوئی فرق آئے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ سردار ذوالفقار علی خان دلہہ 2018 سے 2023کے دوران این اے 64 سےتحریک انصاف کے ایم این اے رہے ہیں اوران کی پارٹی سے علیحدگی کے بعد چکوال میں پی ٹی آئی عملی طور پر ختم ہو گئی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی اور دوستوں و سپورٹرز کے ساتھ مشورے کے بعد پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں۔ ادھر تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ٹکٹ ہولڈرنے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی کےسابق ٹکٹ ہولڈرفیاض بھٹی نے پیٹرن انچیف آئی پی پی جہانگیرترین اورپارٹی صدرعلیم خان سےملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پارٹی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔ آئی پی پی سربراہ جہانگیر ترین اور صدر علیم خان نےانہیں پارٹی مفلر پہنایا اور خیر مقدم کیا۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی سید افتخار الحسن گیلانی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

،پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور مرکزی صدر عبدالعلیم خان نے سید افتخار الحسن گیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ،اس موقع پر عون چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے سید افتخار الحسن گیلانی کا استحکام پاکستان پارٹی میں خیر مقدم کیا۔جہانگیر خان ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں تمام پارٹیوں کو حصہ لینا چاہیے، 9 مئی کا واقعہ انتہائی افسوسناک تھا، انشااللہ اس ملک میں ایسا واقعہ کبھی رونما نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close