پاکستان میں پھر زلزلہ

سوات (پی این آئی) کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی شب کو ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے خیبرپختونخواہ کے سوات ریجن میں مینگورہ اور دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔بتایا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان کا علاقہ تھا، جبکہ زلزلے کے شدت 4 سے زائد تھی۔ یہاں واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جبکہ یاد رہے کہ کچھ روز قبل ہالینڈ کے ارضیاتی تحقیق کے ادارے سولر سسٹم جیومیٹری سروس (ایس ایس جی ایس) نے پاکستانی صوبے بلوچستان میں چمن فالٹ لائن پر ایک طاقت ورز زلزلے کی پیش گوئی کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close