پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کو عدالت سے ریلیف مل گیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات علی افضل ساہی پر سفری پابندیاں ختم کردی گئیں۔

علی افضل ساہی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) اور سٹاپ لسٹ سے نکال دیا گیا۔ خیال رہے کہ علی افضل ساہی کا نام فیصل آباد میں درج مقدمات اور ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کے الزام میں محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارش پر لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔ علی افضل ساہی کے خلاف محکمہ انٹی کرپشن میں مقدمہ نمبر 769/2023اور 921/2023 درج ہے۔ علی افضل سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد افضل ساہی کے بیٹے اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر حسین بھٹی کے داماد ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close