جیل میں قید عمران خان کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)توشہ خانہ اور نیشنل کرائم ایجنسی 190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیسز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ اور نیشنل کرائم ایجنسی 190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیسز کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی اور پراسیکیوٹر عرفان بھولا عدالت میں پیش ہوئے،تفتیشی افسران محسن، وقار الحسن، میاں عمر ندیم اور دیگر بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔نیب کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے درخواست دائرکی گئی، احتساب عدالت کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے،پراسیکیوٹر نےکہاکہ عدالت نے حکم معطل کیا نہ ہی کوئی سٹینڈنگ آرڈر جاری کیا،عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو وارنٹ کی تعمیل کیلئے قانون کے مطابق اقدامات کاحکم دیدیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close