نواز شریف 15نومبر کو کیا کرنے جارہے ہیں؟ سیاسی میدان میں ہلچل مچ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف 15نومبر کو کوئٹہ میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کل 2روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے،بلوچستان کی 15سے زائد اہم سیاسی شخصیات ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گی،سابق وزیراعظم نوازشریف 15نومبر کو اہم پریس کانفرنس کریں گے،جام کمال، سلیم کھوسہ، عبدالرحمان کھیتران اور دیگر سیاسی رہنما مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔قائد ن لیگ کے دورے سے پہلے مرکزی رہنما ایاز صادق کوئٹہ پہنچ چکے ہیں،ایاز صادق قائد نوازشریف کے دورے کے انتظامات کو حتمی شکل دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close