مونس الٰہی اشتہاری قرار

لاہور(پی این آئی)احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی مبینہ کک بیکس وصولی کے معاملے میں مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دیدیا۔ احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر کارروائی کی جس میں نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ مونس الٰہی گرفتار نہیں ہوئے نا ہی تفتیش جوائن کی لہٰذا عدالت انہیں اشتہاری قرار دینے کا حکم دے۔

احتساب عدالت نے نیب کی استدعا پر مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دے دیا اور ان کی جائیدادوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close