کراچی (پی این آئی) سندھ کے سابق وزیر داخلہ، ایم کیو ایم کے سینئر رہنما رؤف صدیقی کو طبیعت خراب ہونے پر این آئی سی وی ڈی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کر دی ہے ۔۔۔ایم کیوایم ترجمان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے سینئر رہنما رؤف صدیقی کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔ ترجمان نے کہا کہ رؤف صدیقی کیس کے سلسلے میں ہائیکورٹ آئے ہوئے تھے جہاں متعلقہ عدالت کے جج کی چھٹی کے باعث وہ کیفے ٹیریا میں چائے پی رہے تھے جہاں انہیں دل میں تکلیف ہوئی اور ان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں