پشاور سے کراچی جانیوالی ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی

پشاور (پی این آئی) پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکارہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی پور چٹھہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی رحمان بابا ایکسپریس سے جا ٹکرائی۔ ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ وزیرآباد سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی۔مزید بتایا گیا ہے کہ ٹرالی ٹکرانے سے ٹرین کے لوکوموٹیو کو نقصان پہنچا، ریسکیو حکام کے مطابق ٹرین کو شدید قسم کا نقصان نہیں ہوا، جبکہ ٹرین میں سوار مسافر بھی حادثے میں محفوظ رہے۔ریلوے حکام کے مطابق ریلیف ٹرین حادثے کا شکار ٹرین کو واپس علی پور چٹھہ لائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close