فرح شہزادی کا غیر معروف ملک وینا تاؤ کا خفیہ پاسپورٹ منظر عام پر آگیا

اسلام آباد(پی این آئی )فرح شہزادی کا غیر معروف ملک وینا تاؤ کا خفیہ پاسپورٹ منظر عام پر آگیا، خریدے جانے والا پاسپورٹ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حوالے کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق غیر قانونی طریقے سے لوٹی ہوئی دولت کو چھپانے اور منی لانڈرنگ کیلئے فرح شہزادی کو وینا تاؤ کا خفیہ پاسپورٹ بناکر دیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اکٹھی کی گئی دولت کو چھپانے کی غرض سے فرح شہزادی بیرون ملک دورے کرتی رہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دسمبر 2021 میں پی ٹی آئی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ممکنہ کامیابی کے پیش نظر عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ملک کی ایک معروف شخصیت کو اپنی فرح شہزادی کیلئے خفیہ انٹرنیشنل پاسپورٹ خریدنے کا ٹاسک سونپا۔سابق وزیراعظم کی جانب سے ایک اور معروف بزنس مین کو خفیہ پاسپورٹ بنانے کیلئے ایک لاکھ تیس ہزار امریکی ڈالر فراہم کیے گئے۔ 28 مارچ 2022 کو فرح کیلئے خریدے جانے والا وینا تاؤکا خفیہ پاسپور ٹ بشریٰ بی بی کے حوالے کر دیا گیا۔

3 اپریل 2022 کو عمران خان کی حکومت جانے سے چھ دن قبل فرح شہزادی کو پاکستانی پاسپورٹ پر ملک سے فرار کروا کر دبئی بھجوا دیا گیا۔ دبئی کے بعد باقی تمام سفر وینا تاؤ کے پاسپورٹ پہ کروائے گئے تاکہ تحقیقاتی ادارے اس نقل و حرکت سے آگاہ نہ رہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ عمران خان اور بشری بی بی نے پاکستان سے لوٹی گئی کثیر رقم کو ٹھکانے لگانے کیلئے فرح شہزادی کے خفیہ بین الاقوامی دوروں اور بینک اکاؤنٹس کو وینا تاؤ کے خفیہ پاسپورٹ سے ممکن بنایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close