پی ٹی آئی چیئرمین وزیر اعظم ہوتے تو اسرائیل کو تسلیم کر چکے ہوتے، راجہ ریاض کا حیران کن دعوی

لاہور( پی این آئی)سابق قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم نہیں رے اگر ہوتے تو انہوںنے اسرائیل کو تسلیم کرلینا تھا،چیئرمین پی ٹی آئی یہودی لابی کا آدمی ہے،پی ٹی آئی چیئرمین نے آج اسرائیل کو تسلیم کیا ہوتا تو اسرائیل فلسطین پر جو بربریت کررہا ہے اس کا سارا بوجھ پاکستانیوں پر آنا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ (ن) لیگ کے پاس دوسری جماعتوں کے لوگوں کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے جگہ نہیں ہے

بہت لوگوں کیلئے بات کی ہے لیکن (ن) لیگ کے پاس قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے بہت زیادہ زیادہ امیدوار ہیں ،ٹکٹ دینے میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ استحکام پاکستان پنجاب میں سیٹیں نکال سکے گی گی، لیکن حالات کا کچھ نہیں کہا جاسکتا سیاست میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا اتحاد نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے ورکنگ جاری ہے ،مسلم لیگ (ن) کو پنجاب میں اتحاد کی ضرورت نہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close