اہم سیاسی شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی )مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف منگل کو بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔ ن لیگ ذرائع کے مطابق نواز شریف منگل کو بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ جائیں گے، نواز شریف دورہ بلوچستان میں پارٹی رہنماؤں اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ بلوچستان جائیں گے، نواز شریف سے ملاقات کے بعد بلوچستان کے اہم سیاسی رہنما ن لیگ میں شامل ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close