ٹرین کی زد میں آنے سے نگراں وزیر کے بھائی جاں بحق

(ویب ڈیسک) اسٹیل ٹاؤن گھگرپھاٹک قادرنگر کے قریب ٹرین کی زد میں آکر نگراں صوبائی وزیر کا حقیقی بھائی جاں بحق ہو گیا. تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کےعلاقے گھگھرپھاٹک قادرنگر کے قریب ٹرین کی زد میں آکرایک نوجوان جاں بحق ہوگیا ، جس کی شناخت محمد حسن مری کے نام سے کی گئی۔ متوفی نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے قریب قریبی ہسپتال منتقل کی گئی ہے

ایس ایس پی ملیرطارق الہیٰ مستوئی نے ایکسپریس کو بتایا کہ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والا نوجوان نگراں صوبائی وزیر میرخدا بخش مری کا حقیقی بھائی ہے۔  متوفی نوجوان مال مویشی کو دیکھ کے لیے علاقے میں گیا تھا جہاں کچھ اور مہانوں نے بھی آنا تھا ، متوفی نوجوان وہ کانوں میں ہینڈ فری لگا کرگھوم رہا تھا اور چلتے چلتے ٹرین کی پٹری پر آگیا اوراچانک ٹرین کی ٹکر سے نوجوان محمد حسن مری موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ پولیس موقع پر موجود ہے اور واقعے کی پہلووں سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہے دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متوفی نوجوان بکریاں چراتےہوئے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوا ہے ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close