اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سوشل میڈیا پر اپنی کی طلاق کی خبروں پر وضاحت پیش کردی ہے۔ ہفتے کو طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری اپنے پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ ’چاہے میں 12 بار شادی کروں یا 12 بار طلاقیں لوں، آپ سے مطلب؟ میں یہ بھی بتانا چاہوں گی کہاگر آپ اتنی توجہ اپنی ازدواجی زندگی پر دے دیتے، یا اپنے کرئیر پر دے دیتے، یا اپنے بچوں پر دے دیتے.
یا اپنی بہن کی شادی پر دے دیتے تو کیا ہی مختلف منظر ہوتا‘۔ ویڈیو میں ریحام کے ساتھ ان کے شوہر مرزا بلال بھی موجود تھے جن کے ساتھ وہ گزشتہ سال دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، یہ ان کی تیسری شادی ہے۔ ان کے شوہر بلال مرزا نے کہا کہ ’میں ایک چیز جو نوٹ کی وہ یہ کہ یہ سب مغلظات کو کی گئیں ان کا تعلق ایک ہی پارٹی سے ہوتا ہے‘۔ اگر چاہ رہے تھے کہ اس خبر کو پھیلا کر دوسری خبر کو چھپا لیں تو یہ ترکیب پرانی ہوچکی ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ جو ٹوئٹس آپ کرتے ہیں انہیں تھوڑا سا تبدیل کرلیا کریں ورنہ پتا چل جاتا ہے کہ یہ کہیں سے آئے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں