جسے لوگ منتخب کریں گے وہ حکومت بنائیں گے، بڑی پیشنگوئی سامنے آ گئی

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ( ن) کے سینئررہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ لوگ جانتے ہیں سلیکشن کمیٹی کے سامنے کون سی وی پیش کرتا رہا ہے، کسی سیاسی جماعت اور لیڈر کے ہاتھ پائوں نہیں بندھے ہونے چاہئیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ نوازشریف کو انصاف ملنے کی امید پیدا ہوئی ہے ابھی ملا نہیں، لوگ جانتے ہیں سلیکشن کمیٹی کے سامنے کون سی وی پیش کرتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور انتخابات میں باریاں نہیں ہوتیں ،

جسے لوگ منتخب کریں گے وہ حکومت بنائیں گے، عوام سمجھ رہے نواز شریف ہی اس گرداب سے ملک کو نکال سکتا ہے۔2018میں سلیکشن کمیٹی بنی تھی یہ بات درست ہے، 2002میں بھی سلیکشن کمیٹی نے کام کیا تھا، یہ بات ان سے پوچھیں کونسی سلیکشن کمیٹی ہے جس نے کسی کو سلیکٹ کیا ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کو لو گ مسیحا سمجھ رہے ہیں، ہم اگر کسی کی بلیسنگ سے بنتے تو کہتے کہ سہولت کاری آج بھی ہو رہی ہے، کس نے آرمی چیف بننے سے پہلے دھرنوں کا اعلان کرایا تھا۔انہوںنے کہا کہ کسی سیاسی جماعت اور لیڈر کے ہاتھ پائوں نہیں بندھے ہونے چاہئیں، کیا کبھی سیاسی جماعتیں فوجی تنصیبات پر حملہ کرتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close