اسلام آباد(پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اسد عمر نے پارٹی کو خیر باد کہنے کا اعلان کر دیا، اسد عمر نے ہمیشہ کے لیے سیاست کو چھوڑنے کا بھی اعلان کر دیا۔
سینئر صحافی حامد میر نے اسد عمر کے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے پر ردعمل دیا ہے،حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بہت بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے۔
بہت بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے https://t.co/VG4n1SaTBi
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) November 11, 2023
جب کہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دہائی سے زیادہ عوامی زندگی کے بعد، میں نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ جیسا کہ میں پہلے بھی عوامی سطح پر کہہ چکا ہوں کہ میں ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں اور ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہے جو کہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ میں ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میرا ساتھ دیا۔ خاص طور پر میں این اے 54 کی ٹیم اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے دو بار منتخب کیا۔
ایک دہائی سے زیادہ عوامی زندگی کے بعد، میں نے
سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔جیسا کہ میں پہلے بھی عوامی سطح پر کہہ چکا ہوں کہ
میں ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں اور ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہے جو کہ ملک کے…— Asad Umar (@Asad_Umar) November 11, 2023
جس حلقےاور میں نے اس حلقہ کی خدمت کرنے کی بھر پور کوشش کی۔ اللہ پاک پاکستانی قوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔۔خیال رہے کہ 24 مئی 2023ء کو سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے پی ٹی آئی کے عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ممکن نہیں کہ قیادت کی ذمہ داریاں نبھا سکوں، سیکرٹری جنرل، کورکمیٹی کی ممبرشپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں، 9 مئی کے واقعات ملک کیلئے کیوں خطرناک تھے، اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہئے۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کے بعد 10مئی کو میری گرفتاری ہوگئی تھی، میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہم اس وقت کہاں کھڑے ہیں، اور پاکستان کو کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ 9مئی کے دن جو واقعات ہوئے اس کی مذمت سب لوگ کرچکے ہیں، 9مئی کے واقعات ملک کیلئے کیوں خطرناک تھے، لوگوں کی جانیں گئیں، املاک تباہ برباد ہوئی، سرکاری اور نجی املاک تباہ ہوئی، خطرناک بات یہ ہوئی کہ فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں