چیئرمین پی ٹی آئی نےکیا سمجھا کہ وہ کیسے حکومت کر سکتے ہیں؟ سینئر لیڈر کا دعویٰ

اسلام آباد (آ ئی این پی ِ)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ترقی اور مفاہمت کی بات کی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ ججز کو پریشرائز کر کے نواز شریف کے خلاف فیصلے لئے گئے تھے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا انتقامی ایجنڈا تھا ، ہمارا نہیں،ہمارا ایجنڈا مخالفوں کو جیلوں میں ڈالنا نہیں ، چیئرمین پی ٹی آئی نے سمجھا کہ وہ جتھے سے حکومت کر سکتے ہیں ۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی 16ماہ اتحادی حکومت میں شامل تھی،پیپلز پارٹی سیاسی پریشر کی وجہ سے ایسے بیانات دے رہی ہے ،

8فروری کو ایک جمہوری مقابلہ سارے ملک میں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جماعت پارلیمنٹ میں آتی ہے تو بات ہو گی ، چیئرمین پی ٹی آئی نے دوسری جماعتوں کے مینڈیٹ کااحترام نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close