مریم اورنگزیب کی درخواست مسترد

لاہور (پی این آئی) انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز گفتگو کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔۔۔۔۔ مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف اشتعال انگریز گفتگو کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کی۔۔۔۔۔تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے اشتعال انگیز گفتگو کیس میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔۔۔۔۔ عدالت نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کر دی جبکہ مریم اورنگزیب کے ضمانتی مچلکے بھی مسترد کر دیے گئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close