بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا امکان، گواہ سے ملزم بنانے کی تیاری

اسلام آباد (پی این آئی) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔۔۔ جس کے آنے والے وقت میں وہ سنگین مشکلات کا شکار ہو سکتی ہیں۔۔۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب حکام ایسی دستاویزات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور اگر تصدیق ہوگئی تو بشریٰ بی بی کی حیثیت ’’گواہ‘‘ سے ’’ملزم‘‘ میں تبدیل ہو جائے گی۔۔۔۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کو کچھ نئے شواہد ملے ہیں جن کی کراس چیکنگ کی جا رہی ہے،

اگر ان شواہد کی تصدیق ہوگئی تو بشریٰ بی بی نیب کی ملزمہ بن جائیں گی اور گرفتار بھی ہو سکتی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ شواہد پیسوں کی لین دین سے جڑے ہیں جو بشریٰ بی بی نے مبینہ طور وصول کیے تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close