مصنوعی تجربات کرنا بند، عوام کافیصلہ قبول کیا جائے، سینئر سیاسی رہنما کا مشورہ

حیدرآباد (آئی این پی )پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ جس طرم خان کو سندھ میں ہم سے مقابلہ کرنا ہے، وہ شوق سے آجائے۔ جنہیں اپنے گائوں میں شناختی کارڈ دکھانا پڑتا ہے وہ بھی ہم سے مقابلہ کرنے نکلے ہیں۔حیدر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کا موسم ہے، بہت سے پرندے اِدھر سے ادھر جائیں گے۔ الیکشن آ رہے ہیں بہت سی باتیں سننے کو ملیں گی۔

انہوںنے کہاکہ نواز شریف جس حیثیت سے باہر گئے تھے، انہیں اسی حیثیت سے واپس آنا چاہیے تھا۔ مسلم لیگ ن کے دوست ہم سے بول رہے ہیں کہ شریف برادران نے ہمیں شرمندہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی منصفانہ الیکشن ہوں گے پیپلز پارٹی فتحیاب ہوگی۔ اب مصنوعی تجربات کرنا بند کر دیں، عوام جسے منتخب کریں، اسے قبول کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close