لاہور(پی این آئی) ن لیگ نے سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف اتحاد بنانے کی تیاریاں تیز کر دیں۔ مسلم لیگ ن کاوفد کل کراچی کا دورہ کرے گا۔
ن لیگ وفد کی قیادت ایاز صادق کرینگے، خواجہ سعد رفیق بھی وفد کےہمراہ کراچی آئیں گے ن لیگ وفد ایم کیوایم کے عارضی مرکز بہادرآباد بھی جاٸے گا ۔ ن لیگی وفد پیر صاحب پگارا سے بھی ملاقات کرے گا سندھ میں الیکشن سے قبل وسیع تراتحاد بنانے پر غور کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن نے سندھ میں پیپلز پارٹی کے تمام مخالفین سے اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف سندھ کا بھی دورہ کریں گے اور ایم کیو ایم، جی ڈی اے، جے یو آئی سمیت پی پی مخالف ہر سیاسی جماعت سے اتحاد کریں گے۔ دیکھا گیا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو 35 لاکھ جب کہ ان کے مخالفین کو 32لاکھ ووٹ پڑے تھے۔ اب ن لیگ ان تمام لوگوں کو اپنے ساتھ لائے گی جو پیپلز پارٹی سے ناراض ہیں۔اندرون سندھ اور شہری علاقوں سے بھی تمام افراد کو اپنے ساتھ ملا کر چلایا جائے گا۔اس عمل کا مقصد کسی بھی صورتحال میں سندھ کے اندر اچھا اتحاد بنا کر الیکشن لڑنا ہے۔
گذشتہ روز ن لیگ اور ایم کیو ایم نے آئندہ انتخابات مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جب کہ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہاہے کہ ن لیگ کے ساتھ ہمارا الیکٹورل الائنس نہیں، ہم اپنےنئی نشان پر انتخاب لڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے قومی اتفاق رائے ناگزیر ہے، قومی اتفاق رائے کے لیے 6 رکنی کمیٹی چارٹر تیار کرے گی۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 2018ء میں ہماری براہ راست حریف رہی ہے، 2018ء کے انتخاب میں ہماری سیٹیں تحریک انصاف کو دی گئی تھیں، بلدیاتی انتخابات نے ثابت کر دیا پیپلز پارٹی کا کراچی میں ووٹ بینک ہی نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں