حکومت کا سموگ لاک ڈائون قبل از وقت ختم کرنے کا اعلان

لاہور (پی این آئی) سموگ لاک ڈاون قبل از وقت ختم کرنے کا اعلان، لاہور سمیت پنجاب کے 7 شہروں میں سموگ کے باعث لگائی گئی پابندیاں کل اٹھا لی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں جمعہ کو ہونے والی بارش نے سموگ میں واضح کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نگران صوبائی حکومت کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق وزارت ماحولیات کے حکام سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے 7 شہروں میں سموگ کے باعث لگائی گئی پابندیاں کل اٹھا لی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں