شاہ محمود قریشی کے بھانجے کو پی ٹی آئی میں اہم عہدہ مل گیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بھانجے کو تحریک انصاف میں بڑا عہدہ مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معین الدین ریاض قریشی کو پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کا صدر مقرر کر دیاگیا ہے ، پی ٹی آئی کی جانب سے معین ریاض قریشی کو جنوبی پنجاب کا صدر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عون عباس بپی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد جنوبی صدر کا عہدہ خالی ہوا تھا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے اہم رہنما علی نواز اعوان اور عامر ڈوگر کو مانسہرہ سے گرفتار کرلیا گیا، دونوں سابق ایم این اے مانسہرہ میں پی ٹی آئی تحصیل بفہ پکھل کے صدررضااللہ خان کی رہائشگاہ پر موجود تھے۔ رضا اللہ خان اور ان کے کزن کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری جانب ابھی تک پولیس یا کسی بھی ادارے نے گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔ رضااللہ خان کے کزن نے تھانہ بٹل میں دونوں کے گرفتار کیے جانے کی اطلاع دی۔کزن سابق ناظم رضا اللہ کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس 2درجن اہلکاروں نے دونوں ایم این ایز اوردیگر 2لوگوں کو پکڑا اور اپنے ساتھ لے گئے۔ علاوہ ازیں مانسہرہ پولیس کے مطابق کسی گرفتاری کے بارے میں ہمیں معلومات نہیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close