صارفین غیر ضروری سم کارڈز بند کروائیں ورنہ۔۔۔ پی ٹی اے نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 6 ماہ سے کم زیراستعمال موبائل سم کی واپسی پر چارجز لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی اے کے مطابق غیراستعمال شدہ سمز کی واپسی پر 200 روپے چارجز لگائے جائیں گے اور ان چارجز کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوگا۔پی ٹی اے نے کہا کہ صارفین 31 دسمبر 2023 تک بلامعاوضہ غیرضروری سمز بند کراسکتے ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق غیرقانونی سم کے اجرا کی صورت میں سم کو ایک بار بلا معاوضہ ختم کرنےکی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close