مزاحمت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کے بھائی میاں امجد اقبال نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

اپنے بیان میں میاں امجد اقبال کا کہنا تھاکہ مزاحمت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، پی ٹی آئی نے اب تک جو راستہ اختیارکر رکھا ہے وہ ملک کی ترقی وتعمیر کے مخالف ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ میرا مقصد عوام کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہے اس لیے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ میاں امجد اقبال کا کہنا تھاکہ اپنے بھائی میاں اسلم اقبال کی جگہ پی پی 171 سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لوں گا۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ بھائی امجد اقبال کے سیاسی فیصلے سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کا حصہ ہوں اور رہوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close