اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردی کے معاملے پر ان کیمرا بریفنگ دی جائے۔۔۔سینیٹ اجلاس میںخطاب کے دوران اسحاق ڈار کا کہنا تھا ہم ماضی میں دہشتگردوں کے خلاف معنی خیز ایکشن نہیں لے سکے، ضرب عضب کا فیصلہ نواز شریف حکومت میں ہوا، 2013 کے بعد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی آئی لیکن پھر 2018 کے بعد پالیسی میں تبدیلی آئی۔۔۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا افغانستان میں طالبان کی حکومت آئی تو ہمارے ذمہ دار وہاں پہنچے، کابل میں انڈر اسٹنڈنگ کے تحت سینکڑوں سخت گیر دہشتگردوں کو پاکستانی جیلوں سے رہا کیا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں