جنرل فیض حمید نے سپریم کورٹ کے جج مظاہر نقوی کو جج بنوایا اور پھر نوکری بھی بچائی، بڑ ادعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل فیض حمید ہی جسٹس مظاہر نقوی کو سپریم کورٹ لےکر آئے اور جسٹس مظاہر نقوی ان7 ججز میں ہیں جو آؤٹ آف ٹرن آئے ہوئے ہیں۔۔۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےجسٹس ریٹائرڈ (ر) شوکت صدیقی نے انکشاف کیا کہ سپریم کورٹ کے جج مظاہرعلی اکبر نقویآئی ایس آئی کے اس وقت کے سربراہ جنرل (ر) فیض حمید کے بہت قریب تھے۔۔۔انہوں نےکہا کہ جسٹس مظاہرنقوی کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس کی صدارت ثاقب نثارکررہے تھے،

ریفرنس سننے کیلئے دوسرے 2 ممبرآصف سعیدکھوسہ اورتیسرے جج گلزار تھے۔۔۔جسٹس (ر) شوکت صدیقی نے کہا کہ جب مظاہر نقوی ریفرنس کا سامنا کررہے تھے تب جنرل (ر) فیض حمید نے ثاقب نثار سے رابطہ کیا اور کہا کہ ہمارے بندے کو اس سے نکالیں ،ثاقب نثار نےکہا ہمیں مسئلہ نہیں آپ جسٹس کھوسہ سے ریسکیو کرالیں اور انہوں نےکرلیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close