اسلام آباد (پی این آئی) توشہ خانہ ریفرنس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف جائیداد کی ضبطگی کے احکامات واپس لیتے ہوئے اثاثے واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔۔۔بتایا گیا ہےکہ عدالت نے نوازشریف کی پراپرٹیز،گاڑیاں اور بینک اکاؤنٹس واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔۔۔یہ بات اہم ہے کہ احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضبطگی کے احکامات اکتوبر 2020 میں دیے تھے جس کے بعد نواز شریف کی لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی اور لگژری گاڑیاں ضبط کی گئی تھیں۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کی جائیداد واپسی کے احکامات جاری کیے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں