کراچی (پی این آئی) ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔۔۔۔ آج جمعہ کی صبح سندھ ہائیکورٹ میں لڑکی سمیت 4 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔۔۔۔سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ جے آئی ٹیز اور ٹاسک فورس اجلاس کے باوجود لاپتہ افراد کا سراغ نہیں لگ رہا۔۔۔۔جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپوٹو نے ہدایت کی کہ گمشدہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے جدید طریقۂ کار اختیار کیا جائے۔۔۔۔ فاضل جج نے دسمبر کے دوسرے ہفتے میں پولیس، محکمہ داخلہ اور وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ ملک بھر کے حراستی مراکز میں قید شہریوں کی فہرست بھی طلب کر لی گئی ہے۔۔۔۔
لاپتہ افراد کی بازیابی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں