اب کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی

لاہور (پی این آئی) پنجاب مسلم لیگ کے صدرسابق وزیرداخلہ رانا ثناللہ نےکہا ہے کہ نوازشریف کے انتخابات میں حصہ لینے میں کوئی قانون رکاوٹ نہیں، مسلم لیگ کے قائد آئندہ انتخابات میں ضمنی الیکشن اور جنرل الیکشن لڑیں گے۔۔۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نوازشریف جلد چوہدری شجاعت سمیت سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔۔۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہاتھی کے پاؤں میں سب کا پاؤں ہے، نوازشریف قائد ہیں اور قائد رہیں گے اور شہبازشریف پارٹی صدر رہیں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close