پیپلز پارٹی رہنما نے پنجاب سے ن لیگ کا صفایا ہونے کا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پیپلز پارٹی کےمرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کا صفایا ہونے کے بعد گورنر ہاؤس کا استعمال کیا جارہا ہے۔۔۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس پنجاب میں ن لیگ کا اجلاس الیکشن کمیشن کےلیے سوالیہ نشان ہے۔۔۔انہوں نے کہاکہ گورنر ہاؤس پنجاب میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کے فیصلے ہو رہے ہیں، الیکشن کمیشن اپنے اختیارات کا استعمال کرے۔۔۔سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عوام کی عدالت کا فیصلہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہے جس کا اعلان 8 فروری کو ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close