اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ ضابطہ اخلاق کے مطابق سینیٹرز و بلدیاتی نمائندے انتخابی مہم چلا سکیں گے۔۔۔سیاسی جماعتیں اور امیدوار رشوت، تحائف یا کسی قسم کا لالچ نہیں دیں گے، سیاسی جماعتیں جنرل نشستوں پر 5 فیصد خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دیں گی۔ جلسے، جلوسوں اور عوامی اجتماعات میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی۔۔۔مجوزہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا کہ سرکاری خزانے سے سیاسی و انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہوگی، سرکاری ذرائع ابلاغ پر جانبدارانہ کوریج پر پابندی ہوگی۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں