فرح گوگی کی3 سالوں میں کرپشن کی ہوشربا داستان سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)تین سالوں کے دوران فرح گوگی کے اثاثوں میں غیر معمولی اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ فرح گوگی کے ظاہری اور غیر ظاہری اثاثوں میں 2017ء سے 2020ء تک 4 ہزار 520 ملین روپے کا حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح صرف تین برسوں میں ظاہری اثاثوں میں 420 فیصد جبکہ غیر ظاہری اثاثوں میں 15 ہزار 300 فیصد اضافہ ہوا۔

فرح گوگی کی بینک اسٹیٹمنٹ منظرِ عام پر ، ایک سال میں 52کروڑ روپے جمع کروائے گئے دوسری جانب شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ فرح خان عرف گوگی چیئر مین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے لیے کام کرتی تھی،وہ چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی فرنٹ پرسن ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ سب چیزوں میں ملوث تھیں،شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت میں رہ کرسہولت کاروں کے ذریعے کرپشن کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close