نواز شریف اس طرح الیکشن جیت بھی گئے تو کون مانے گا؟ فواد چوہدری نے کیا مشورہ دے دیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران ن لیگ کے قائد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف سیاسی درجۂ حرارت کم کرنے میں کردار ادا کریں۔۔۔۔فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف سے کہیں کہ 50 سال بعد ایسا الیکشن نہ جیتیں، اس طرح جیت بھی گئے تو کون مانے گا؟……فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے مذاکرات ناکام نہیں ہوئے تھے، اب بھی مذاکرات ہوسکتے ہیں اور ہونے بھی چاہییں….؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close