لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا گیا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ انضمام الحق نے ٹی وی پروگرام میں بورڈ قوانین کے منافی گفتگو کی، پاکستان کرکٹ بورڈ ان سے متعلق تحقیقات جاری رکھے گا، انضمام الحق نے ٹی وی انٹر ویو میں کہا کہ وہ مزید کام نہیں کرنا چاہتے، ان کے استعفے کے بعد ان کی سلیکشن کمیٹی کا برقرار رہنا بھی مشکل ہے۔۔۔۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ انضمام الحق کے رویے سے شدید ناخوش ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں