اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم بین الااقوامی میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ حال ہی میں بیرون ملک سے واپس آئے ہیں جس کے بعد ان کا نواز شریف سے رابطہ نہیں ہوا لیکن جب بھی رابطہ ہوا وہ پورے احترام کے ساتھ ان سے ملیں گے۔۔۔۔۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی جماعت کے یو آئی کا ن لیگ سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے تو انہوں نے کہا کہ بالکل ہو سکتا ہے، ن لیگ ہماری سب سے قریبی جماعت ہے اور یہ اب بھی ہمارے قریب ہے۔۔۔۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کے آج بھی مسلم لیگ نواز سے قریبی تعلقات ہیں اور ان سے اتحاد ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں