مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی، کون سی مسافر ٹرینیں روک لی گئیں؟

گوجرہ (پی این آئی) ٹوبہ روڈ کے قریب مال گاڑی کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی ہے۔۔۔۔۔ریلوے حکام کے مطابق کوئلے سے بھری مال گاڑی کراچی سے لاہور جارہی تھی۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ مختلف اسٹیشنوں پر رحمٰن بابا، قرا قرم ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو روک لیا گیا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے اور جلد ٹریک بحال کر دیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close