لندن (پی این آئی) سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے 9 مئی کے واقعات کو کھلی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی واقعے کے ایک ہفتے کے اندر چئیرمین پی ٹی آئی کو سزا ہو جانی چاہیے تھی۔۔۔۔ گورنر سندھ نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی میں ملوث افراد کو سرعام سزا ہونی چاہیے تھی، ٹرائل کی بھی ضرورت نہیں تھی۔۔۔۔۔ سندھ کے گورنر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پاکستان کے بارے میں بہت فکرمند پایا، دعا ہے نواز شریف پاکستان میں مثبت کردار ادا کریں۔۔۔۔۔
انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کاوشوں سے ڈالر قابو میں آیا، جنرل عاصم منیر کی پاکستان کی معاشی بہتری کیلئے بے پناہ خدمات ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں