درخواست کے بجائے صدر مملکت کو وزیر اعظم کو واضح آرڈر دینا چاہیے تھا، بڑے آئینی و قانونی ماہر نے اپنی رائے دیدی

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما حامدخان نے کہا ہے کہ صدر مملکت کا نگران وزیراعظم کو خط بے بسی کا مظہر ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کا خط ان کی بے بسی کا مظہر ہے، دراصل عارف علوی کی طرف سے ایک درخواست کی گئی ۔حامد خان نے مزید کہا کہ درخواست کے بجائے صدر مملکت کو واضح آرڈر دینا چاہیے تھا کیونکہ اس وقت آئینی اختیار صرف صدر مملکت کے پاس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں