کراچی (پی این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ جیالا ہوگا،عام انتخابات میں کامیابی پیپلزپارٹی کی ہوگی۔
ابراہیم حیدری کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام پاکستان پیپلز پارٹی کےساتھ ہیں،انشاء اللہ آٹھ فروری کو اسی جوش و جذبے سے باہر نکلیں گے،تیر پر ووٹ سے نہ صرف صوبائی بلکہ وفاقی حکومت بھی لائیں گے،پہلی بار ہوگا کہ میئر، وزیراعلیٰ اور وزیراعظم جیالہ ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر قائد سمیت پاکستان کی قسمت بدلیں گے، میڈیا سے گفتگو کے دوران ان موجودگی کی اطلاع پر آنے والی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا ، بولے جو دوست یہاں آئے میں آپ سب کا شکرگزار ہوں،آپ لوگ نے جو استقبال کیا اس سے پتہ چلتا ہے کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں