راولپنڈی (پی این آئی)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ علیم خان بڑا ورکر ہے، جس نے چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے بہت کچھ کیا، بہت دکھ ہوا سن کر کہ عمران خان نے علیم خان کو جیل بھجوایا، چیئرمین پی ٹی آئی جب وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے وہ کوئی اور انسان تھے۔
راولپنڈی میں آئی پی پی کی تقریب سے خطاب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم نے محنت کرکے پاکستان کو بنایا، کام کیا، ہم روایتی سیاست کو چھوڑ کر نئے جذبے کے ساتھ آئے ہیں، ہم ایک ایسا ملک بناناچاہتے ہیں جہاں غربت اور بےروزگاری نہ ہو۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم ایسا ملک بنانا چاہتے ہیں جس پر ہم فخر کرسکیں، ہمیں امید نہیں چھوڑنی چاہیے، محنت کرتے رہنا چاہیے، ہمیں اپنی نیت اور سوچ مثبت رکھنی ہے اونچا سوچیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا سفر لمبا ہے اس کی تکمیل کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے، پروگرام بن گیا ہے، پنڈی میں بڑا جلسہ کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں