فرحت اللہ بابر نے پیپلزپارٹی چھوڑنے کی خبروں پر اپنا ردِعمل دیدیا

اسلام آ باد (پی این آئی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر فرحت اللہ بابر نے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے زیر گردش افواہوں کی تردید کر دی۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم” ایکس “پر جاری اپنے بیان میں فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ ان کے نام سے ایک جعلی ایکس اکاؤنٹ گردش کر رہا ہے جس کے ذریعے ان سے متعلق جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے۔اپنے پیغام میں فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ میرے نام سے ایک جعلی ٹوئیٹر اکاؤنٹ گردش کر رہا ہے جس میں یہ لغو، جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے کہ خدا نخواستہ میں کسی دوسری سیاسی پارٹی مئں شامل ہو گیا ہوں۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ اس گھٹیا اور مذموم حرکت پر دکھ ہوا اور شدید مذمت کرتا ہوں۔ اگر کسی کو کوئی خوش فہمی ہے تواپنی بھلائی کیلئے ہی یہ خیال دل سے نکال لے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close