افغان مہاجرین کو مزید مہلت مل گئی

اسلام آباد (پی این آئی)نگران حکومت نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے رجسٹریشن کارڈز میں 31 دسمبر تک توسیع کر دی۔تفصیلات کے مطابق رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیلئے رجسٹریشن کارڈکی مدت میں6 ماہ توسیع کافیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ اور خارجہ کی سفارش پر سرکولیشن سمری کی منظوری دی۔ پی او آرمیں توسیع کااطلاق رجسٹرڈ افغان مہاجرین اور ان کےفیملی ممبرزپرہوگا۔ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ نے بھی پی اوآرکی مدت میں31دسمبر 2023تک توسیع کی تجویز دی تھی۔ ذرائع کے مطابق پی او آر میں توسیع کا اطلاق یکم جولائی2023 سے31دسمبر 2023کیلئے ہوگا۔ رجسٹرڈافغان مہاجرین کیلئے رجسٹریشن کارڈکی مدت30 جون2023 کو ختم ہوگئی تھی۔یاد رہے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد13لاکھ سے زائدہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں