پنجاب کے 8 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

لاہور ( پی این آئی) پنجاب کے 8شہروں میں سموگ ایمرجنسی کے تحت دفعہ 144نافذ کر دی گئی۔لاہور،شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، حافظ آباد، نارووال اور سیالکوٹ شہر میں دفعہ 144نافذ کی گئی، دفعہ 144تین روز کے لئے نافذ کی گئی ہے، دفعہ 144پر پابندی 10نومبر سے 12نومبر تک نافذ ہو گی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر سیکشن آفیسر انٹرنل سیکورٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔واضح رہے کہ فصلیں جلانے، کوڑا، ٹائر، پولیتھین بیگ، پلاسٹک، ربڑ اور لیدر جلانے پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close