لاہور پولیس کا پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپا، پولیس کیا تلاش کر رہی تھی؟

لاہور (پی این آئی) پنجاب پولیس کا جیل میں بند چوہدری پرویز الہٰی کے گھر چھاپا، دستاویزات خواتین اور بچوں کو باہر نکال کر گھر کی تلاشی لی گئی۔۔۔۔ لاہور پولیس حکام کے مطابق پولیس کو کچھ دستاویزات درکار تھیں جن کیلئے چھاپا مارا گیا۔۔۔۔ اس حوالے سے یورپ میں بیٹھے چوہدری پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ پرسوں کی ناکام کارروائی کے بعد پنجاب پولیس نے دوبارہ وارنٹ کے بغیر گھر پر چھاپا مارا، آج بھی ان کو خالو طاہر صادق نہیں ملے۔۔۔۔ مختلف مقدمات میں مطلوب ہو کر ملک سے فرار ہونے والے مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ گھر پر صرف خواتین تھیں، پنجاب پولیس پی ٹی آئی کے لوگوں کو ہراساں کرنے کے بجائے جرائم کے خاتمے پر دھیان دے۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں جیل میں ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close